اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجی ٹور آپریٹرز کے حج کوٹہ کے خلاف کیس میں ایک درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اعظم خان نے نجی ٹورآپریٹر کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے چوہدری اسامہ طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
چوہدری اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرکزی کیس میں درخواست گزاران کی فہرست میں میرے کلائنٹ کو نام شامل ہے، کمپنی کا ڈائریکٹر ہوں اور کیس کا علم ہی نہیں تھا، ایک روز پہلے علم ہوا کہ انکی کمپنی کا نام بھی درخواستگزاروں میں شامل ہے۔
درخواست گزار کے مطابق میری رضامندی کے بغیر درخواست میں میرا نام شامل کیا گیا جس کا مجھے علم نہیں، کوئٹہ سے اسی لئے آیا ہوں، استدعا ہے کہ عدالت مرکزی کیس کے درخواست گزاران سے میرا نام نکالنے کا حکم دے، عدالت نے نجی ٹورآپریٹر کی متفرق درخواست منظور کرلی۔