اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تنازعات کے متبادل حل کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔