قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دریا ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا، سیلاب کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 20.50 فٹ ریکارڈ ہوا، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ 11ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب دریائے ستلج پانی میں اضافہ سے دھوپ سڑی،نگر ایمن پورہ،مستے کی اور دیگر کئی علاقوں کا زمینی راستہ متاثر ہوا، دریا پار گاؤں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں ریسکیو سمیت تلوار پوسٹ پر مختلف محکموں کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ متحرک ہے جب کہ لائیو سٹاک کی طرف مختلف علاقوں میں بھی کیمپس لگا دیے گئے۔