پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی 2 دن کی تنخواہ جبکہ گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی، یہ کٹوتی اگست کی تنخواہوں سے کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کا مقصد سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔