جرمن وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار میں ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Published On 28 August,2025 11:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مستحکم اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر دونوں جانب سے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔