بانی سے ملاقات کیلئے امریکا سے آنیوالی خاتون اڈیالہ جیل پہنچ گئی

Published On 28 August,2025 06:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ میں جب بھی امریکا سے آتی ہوں بانی کے لیے کتابیں لے کر آتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی کو دی گئیں وہ بانی کے لیے امریکا سے لائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہے۔