اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں ہوا۔
دنیا نیوزکےپروگرام ’دنیا مہربخاری کےساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےضمنی الیکشن کا معاملہ دوبارہ سیاسی کمیٹی کےپاس بھیجا تھا، ہم نےسیاسی کمیٹی میں طویل مشاورت کی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کےحکم کےمطابق ہمارے اراکین اسمبلی فوری قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہوگئے، سوشل میڈیا پرسیاسی کمیٹی کوتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بانی نےمعاملہ سیاسی کمیٹی کوبھیج کرپروپیگنڈا کرنےوالوں کوشٹ اپ کال دی۔
سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کی تین سےچارگھنٹےتک میٹنگ ہوئی،سیاسی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ضمنی الیکشن نہیں لڑنا۔