لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، جہاں ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے اظہار شفقت کیا۔
مریم نواز شریف بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں اور کھانا بھی کھایا، وزیرآباد میں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، انہوں نے سیلاب متاثرین خواتین کی مصافحہ اور گلے بھی لگایا جب کہ مشکل کی اِس گھڑی میں انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے مکمل طور تعاون او ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
اسی طرح انہوں نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ بھی کیا، انہوں نے علاقے میں سیلابی پانی کی صورت حال کا اور علاقے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہنا کے مقامی انتظامیہ اور محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں، آپ کے دکھوں کا ازالہ کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرساہیوال اور دیگر مضافاتی علاقوں میں متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرون کا استعمال بھی جاری ہے۔
واضح رہے ڈرون کے استعمال سے ساہیوال میں زیادہ خطرناک طریقے سے سیلابی ریلے میں گھرے متعدد افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔