قصور: (دنیا نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد خان دماغ کی شریان پھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق اے سی پتوکی ہیڈ بلوکی ریسٹ ہاؤس پر موجود تھے اور پچھلے 4 دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے گر گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ راوی، چناب اور ستلج کے بپھرنے کے باعث پنجاب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ٹیم کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔