مریم نواز شدید بارش میں قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گئیں

Published On 31 August,2025 04:58 pm

قصور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شدید بارش کے دوران سرحدی علاقے تلوار پوسٹ پہنچ گئیں۔

مریم نواز شریف نے قصور کے علاقے شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے سیلاب زدہ علاقے گٹی کلنجر سے کشتی پرآنے والے متاثرہ خاندانوں کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپرد کیا، انہوں نے ریسکیو بوٹ سے آنے والی تمام خواتین کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے اس مشکل وقت میں تمام متاثرین کو دلاسہ دیا  جب کہ مریم نواز شریف کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے دو بیڑے (بڑی کشتی) بھی پہنچ گئے۔