اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز نے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے خطوط لکھے، ججز نے میٹنگ کے ایجنڈے میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو خطوط کی نقول ارسال کی گئیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ محمد سرفراز ڈوگر نے کل دن 2بجے فل کورٹ میٹنگ طلب کر رکھی ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور ججز کو فل کورٹ میٹنگ میں شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔