پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک تلف کرنے کا اختیار چیلنج

Published On 10 September,2025 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت خوراک تلف کرنے کا اختیار چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک کو بغیر تجزیہ اور شنوائی کے موقع پر تلف کرنے کے اختیار کو چیلنج کرنے والی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی، جسٹس جاوید اقبال وینس نے غیر خوردنی تیل بنانے والی فیکٹری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور آئندہ سماعت 29 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے، درخواست میں متعدد اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں اور یہ قانون کی تشریح کا معاملہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔