منشیات کیسوں کی سماعت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم اقدام

Published On 11 September,2025 04:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) منشیات کیسوں کی سماعت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم اقدام اٹھا لیا۔

منشیات سے متعلق کیسوں میں رٹ پٹیشن، ضمانت اور اپیلوں سمیت تمام کیسز اب ڈویژن بینچ سنے گا۔

عدالت کے مطابق منشیات کیسز ڈویژن بینچ میں سننے کا فیصلہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے تحت کیا گیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔