پاکستان میں چاند گرہن 7 ستمبر کو رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا: سپارکو نے آگاہ کردیا

Published On 06 September,2025 05:40 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) سپارکو نے کہا ہے کہ پاکستان میں چاند گرہن 7 ستمبر کو رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا جو کہ 11 بج کر 57 منٹ پر عروج پر پہنچ گا۔

سپارکو کے مطابق چاند گرہن رات 1 بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا، چاند گرہن کایہ منظر رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔

فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام عوام اس دلکش فلکیاتی منظر سے محظوظ ہوسکیں گے، پاکستان سمیت ایشیا، افریقا اور یورپ کے کچھ حصوں میں گرہن دیکھا جا سکے گا، چاند گرہن کو ننگی آنکھ سے دیکھنا محفوظ ہے، سپارکو سوشل میڈیا پر تصاویر اور تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔