اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے ٹریل عوام کیلئے بند

Published On 01 September,2025 11:11 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں حالیہ بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے ٹریل عوام کیلئے بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل بند ہے جب کہ فیصلہ شہریوں اور ہائیکرز کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے ٹریل بند اور مزید احکامات تک عوامی رسائی پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ کا اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا۔