سپریم کورٹ کا عدالتی سال آٹھ ستمبر کو شروع، افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری

Published On 03 September,2025 05:54 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کا عدالتی سال 26-2025 آٹھ ستمبر کو شروع ہوگا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کردیے، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی دعوت نامہ موصول ہو گیا۔

نئے عدالتی سال کی افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں 8 ستمبر صبح ساڑھے نو بجے کو ہوگی جس میں عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے دوران چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نئی عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔