عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 12 September,2025 12:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔