عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی

Published On 09 September,2025 11:34 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے 13 ستمبر تک ملتوی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 26 نومبر اور 28 ستمبر کے سات مقدمات میں ان کے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی تھی، مذکورہ مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں جوڈیشل کیا گیا ہے۔

یہ مقدمات راولپنڈی اور ٹیکسلا سمیت مختلف تھانوں میں درج ہیں جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر قتل، سازش اور جلاؤ گھیراؤ کے سنگین الزامات شامل ہیں۔