اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے گولڈن جوبلی کے موقع پر آزادکشمیر کی سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے پیش پیش ہے، عدلیہ کوانصاف فراہم کرنے میں چیلنجز بھی درپیش ہیں۔
یحییٰ آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں، سائلین کی دادرسی اولین ترجیح رہنی چاہئے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے نظام عدل کے اہداف کو بہتر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔