کوئٹہ: (دنیا نیوز) ریلوے ٹریک پر دھماکے باعث پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس سپیزینڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے، 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، معمولی زخمیوں کو ایمبولینسز میں موقع پر طبی امداد دی گئی، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دھماکے سے ٹرین کی 6 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، مسافر ایمبولینسز اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹرین سے اپنے گھروں کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔
ریلوے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹرک، کرین اور ریلیف ٹرین روانہ کی جا رہی ہیں۔