پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔
گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔