خانپور ہزارہ: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں کے باعث خانپور ڈیم میں سیلابی پانی کی آمد جاری ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح ایک مرتبہ پھر ہائی لیول تک پہنچ گئی، اضافی پانی کے اخراج کیلئے ڈیم کے سپل ویزسولہویں مرتبہ ہنگامی طور پر کھول دیئے گئے۔
خانپور ڈیم میں پانی کی مقررہ حد 1982 فٹ جبکہ موجودہ لیول 1981.95 فٹ ہے، ڈیم سے اضافی پانی کا اخراج 7500 کیوسک کے حساب سے براستہ ندی ہرو دریائے سندھ میں کیا جا رہا ہے۔