لاہور: (دنیا نیوز) الحمرا حال میں دی پنجاب گروپ کے زیر اہتمام جاری انڈس کونکلیو 2025 کے دوسرے روز متنوع علمی و فکری سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں علم و ادب، سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی اور سماجی موضوعات پر ماہرین نے اظہارِ خیال کیا۔
مختلف سیشنز میں ملکی و غیرملکی سکالرز پاکستان کے حکمرانی کے نظام، اختیارات کی منتقلی، موسمیاتی تبدیلی اور صحت کی سہولیات تک رسائی جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
انڈس کونکلیو کے دوسرے روز "پاکستان کا تعلیمی بحران" کے عنوان سے بھی ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا جس کی صدارت زنیرہ خالد نے کی۔
پنجاب کالج کے طلبہ نے تقریب میں لائیو میوزک پرفارمنس پیش کر کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا جبکہ شرکاء کی دلچسپی کے لیے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جن میں کھانے پینے، جیولری اور کتابوں کے سٹالز شامل ہیں۔
انڈس کونکلیو 2025 کو علمی، ثقافتی اور فکری سطح پر ایک جامع پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے جہاں نئی نسل کو قومی مباحث میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔