ڈی جی خان میں شہید میجر سبطین حیدرکی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت

Published On 10 October,2025 02:00 am

اسلام آباد ( دنیا نیور ) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر سبطین حید ر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے شرکت کی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر سبطین حیدرکو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم کا کہناتھاکہ فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمارے شہداء کا خون انتشار پھیلانے والوں کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمارے شہداء کا خون انتشار پھیلانے والوں کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔