اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچوں کا قتل عام جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی عوام احتجاج کر رہی تھی جن میں بہت بڑی تعداد اور اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی تھی۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 11, 2025
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پہ جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی اب جب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کر دیئے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنگ بند ہو گئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ زیادتی ہے کہ ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ، فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں ہم احتجاج کر رہے ہیں۔