شہر قائد میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکے، مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Published On 18 October,2025 03:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات نہ تھم سکے، 2 مختلف حادثات میں 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

لیاقت آباد 10 میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے ٹرک کو آگ لگا دی، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔

ماڈل کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک تحویل میں لے لیا۔