سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Published On 21 October,2025 09:39 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع پر خصوصی ٹیم نے سبی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، اِس دوران شرپسندوں نے اہلکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 5مبینہ دہشت گرد جاں بحق ہوگے۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ، مارے جانے والے شرپسندوں کے متعلق شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ، کہ اُن کا تعلق کس گروپ سے تھا۔

سی سی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔