کراچی: افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز، 1800 مکان مسمار

Published On 23 October,2025 01:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی افغان بستی میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا۔

آپریشن کے چھٹے روز 1800 غیرقانونی مکان مسمار کر دیئے گئے، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ فورس، پولیس اور رینجرز شریک ہوئی، حکام نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 234 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان بستی میں 3100 غیرقانونی مکانات تعمیر ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، غیرقانونی طور پر مقیم 45 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔