حیدرآباد: (دنیا نیوز) بائی پاس پر دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثہ کے سبب حیدرآباد سے کراچی جانے والے ٹریک پر ٹریفک جام ہوگئی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔



