دنیا پور: سپر ہائی وے پر تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم، 2 خواتین سمیت 7 مسافر زخمی

Published On 21 October,2025 07:13 am

دنیاپور: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے پر تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔

بس سڑک کنارے فیکٹری میں داخل ہونے والے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 مسافر زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، بس لاہور سے سکھر جارہی تھی جس میں 50 مسافر سوار تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔