عمر کوٹ میں جیپ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

Published On 18 October,2025 05:57 am

عمرکوٹ: (دنیا نیوز) عمر کوٹ میں جیپ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ تحصیل کنری کے قریب قاضی موڑ پر پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ قاضی شاہنواز کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔