بہاولنگر: تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 22 October,2025 12:55 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) نواحی علاقے چک قاسمکا کے قریب رکشے کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، رکشے کی ٹکر سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت تنزیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔