لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی

Published On 28 October,2025 12:21 pm

لاہور: (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے تاریخی اقدامات سے عدالتِ عالیہ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی ہوگئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی بنانے کے لیے عمل اقدامات کیے اور اس حوالے سے نئی عدالتی اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا گیا جس کے باعث عدالتی اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتواء مقدمات میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جون 2024 میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 1لاکھ 98 ہزار کے قریب تھی، جب کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ تک عدالت عالیہ لاہور میں مجموعی زیرالتواء مقدمات کی تعداد نمایاں کمی کے بعد 1لاکھ 76ہزار رہ گئی ہے۔

ماہر قانون احسن بھون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلین کی مشکات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کررہی ہیں، چیف جسٹس کی پالیسیوں کے باعث سائلین کے چہروں پر خوشی دکھائی دیتی ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین ہیش کیا ہے۔