کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کے لئے معطل

Published On 31 October,2025 09:24 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلئے معطل کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثربنانے کیلئے کیا گیا، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں ہوگا۔