کوئٹہ میں دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 03 October,2025 01:03 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سریاب مل بادینی پل کے قریب دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، ہوگئے، تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ایک شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔