اوچ شریف: (دنیا نیوز) ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے، امدادی ٹیمیوں اور پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے غلام فرید کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔،



