پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص نواحی گاوں 36 ایس پی کا رہائشی تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔



