تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

Published On 24 October,2025 04:55 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کٹھیالہ شیخاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق میاں بیوی کا تعلق ملکوال سے ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔