کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ ڈیفنس فیز 2 کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کوضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ مراد کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جس کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی، ٹینکر اور کلینر کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔



