اوتھل : کار اور رکشہ میں تصادم سے 2خواتین جاں بحق 15افراد زخمی

Published On 26 October,2025 09:52 pm

اوتھل: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں کار اور رکشہ میں تصادم سے 2خواتین جاں بحق 15افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سکن کے قریب مین قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار اور رکشہ ٹکرا گئے جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق 15افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بدقسمت کار سوار کوئٹہ سے کراچی جب کہ رکشہ سوار اوتھل سے وایارو جا رہا تھا کہ ہولناک حادثے کا شکار ہو گئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔