ڈسکہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔
مقتول کی شناخت ابرار احمد کے نام سے ہوئی جو گوجرانوالہ میں ایک نجی بینک میں آپریشن منیجر کے عہدے پر تعینات تھا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ابرار احمد چھٹی کے بعد اپنے گاؤں پسرور جا رہا تھا، نامعلوم کار سوار نے انہیں کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے کار سوار کی تلاش شروع کر دی۔



