بس اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 30 October,2025 05:18 pm

بھوآنہ: (دنیا نیوز) تیزرفتار بس اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ اڈا شیر آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالی بس سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔