ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) ٹریکرٹر ٹرالی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ سوئی روڈ پر جن موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئے، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد حسنین ابڑو اور ایریا انچارج اے ڈی بگٹی لیویز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔



