کراچی میں جماعت اسلامی کی حکومت آجاتی تو حالات مختلف ہوتے: حافظ نعیم الرحمان

Published On 01 November,2025 10:12 pm

کراچی:(دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی حکومت آجاتی تو حالات مختلف ہوتے۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پکے اور کچے کے ڈاکو جو لوٹ رہے ہیں اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے، کراچی کےشہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جماعت اسلامی پراعتماد کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی میں دشمن پارٹی کے نام سے مشہور ہے، یہاں کے عوام نے پیپلزپارٹی کو نظرانداز کردیا ہے، یہاں جماعت اسلامی کی حکومت آجاتی تو حالات بدل سکتے تھے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بدلنے کے مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے،شہر قائد کےشہری ووٹ ڈالیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل میں 12لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ لوٹ مار کا نظام اس کے ہاتھ سے نہ نکلے، روزگار کیلئے ہم ایک نظام لے کر آئیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کراچی میں بھاری بھرکم چالان کے بارے میں سوچنا ہوگا، کراچی کے لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جارہی ہے ۔