راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا، ملزمہ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، این سی سی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت سے مسترد کردیا۔
واضح رہے سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چودھری کو گزشتہ شب ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔



