پیپلزپارٹی نااہل اور کرپٹ، لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے: حافظ نعیم الرحمان

Published On 03 November,2025 01:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوٹ مارکا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نااہل اور کرپٹ بھی ہیں، سی ایم ہاؤس سے لیکر نیچے تک لوٹ مار جاری ہے، ہمارے حکمران کبھی امریکا، کبھی آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے رہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس نظام کے تحت پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اس نظام پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے، کراچی پورے ملک کو چلا رہا ہے، کے فور منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں کچھ نہیں کر رہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا پروگرام جاری رکھیں گے۔