کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع پشین میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں یا 5 افراد سے زائد کے اکھٹے ہونے پر پابندی عائد ہوگی ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشین میں 20 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کے پیش نظر یکم تا 15 اگست تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس میں بعد ازاں 15 اگست کو مزید 15 روز کی توسیع کی گئی۔



