الیکشن کمیشن کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کااعلان

Published On 03 November,2025 11:40 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کےشیڈول کااعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ 28دسمبر بروز اتوار کوہوگی، کاغذات نامزدگی 13 سے 17نومبر تک جمع کرائے جائیں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18نومبر کو شائع ہو گی، ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19سے24 نومبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسر کےفیصلوں کےخلاف آخری تاریخ 28نومبر مقرر ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی جب کہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4دسمبر کو شائع کی جائےگی۔

علاوہ ازیں امیدواروں کی دستبرداری کےبعد نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو شائع کی جائےگی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6دسمبرکو الاٹ اورحتمی فہرست آویزاں ہو گی۔