لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس معطل اور بھاری جرمانے بھی ہوں گے، صوبائی کابینہ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔
سمری کے مطابق ٹریفک کی 25 مختلف خلاف ورزیوں پر کم سے کم جرمانہ 2 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار تک ہوں گے، ہر خلاف ورزی پر 2 سے لے کر 4 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی جائے گی، سالانہ 20 پوائنٹس کی خلاف ورزیوں پر لائسنس 2 ماہ سے 1 سال کیلئے معطل ہوگا۔
نئے قوانین کے مطابق اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے 20 ہزار وصول کیا جائے گا، اوور سپیڈنگ کی خلاف ورزی پر 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔
اسی طرح اوور لوڈنگ پر جرمانہ 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوگا، اوورلوڈنگ کرنے پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی، ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوگا، سمری کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔
ریش ڈرائیونگ پر جرمانہ 3 ہزار سے 15 ہزار ہوگا، 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی، سمری کے مطابق پریشر ہارن پر 2 ہزار سے 10 ہزار جرمانہ اور 2 پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔



