سپریم کورٹ بار کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت، سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کا عزم

Published On 12 November,2025 01:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ بار نے ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا، واضح رہے کہ پنجاب بار نے آج صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، صوبے بھر کی عدالتوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد بار نے بھی 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے، بلوچستان بار بھی آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ممکنہ دہشتگردی خطرات کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی، حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔